متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلاب او رمون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے ہدایت

جمعرات 28 جون 2018 17:01

سرگودھا۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مظفر خان سیال نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ سیلابی صورتحال او رمون سون کی بارشوں کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے او رانتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے ضلع بھر سے گزرنے والے دریاؤں کے حفاظتی پشتوں کااز سر نو سروے کر کے خامیوں کو فوری دور کرنے او رعلاقوں سے بارش یا سیلابی پانی کے انخلاء کیلئے فوری طو رپر واٹر پمپس خریدنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وہ آج ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی ‘ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد ‘ ایڈیشنل کمشنر فاروق حیدر عزیز ‘ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری ‘ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ او رپی ڈی ایم اے کے منیجر لقمان حیدر کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لائیوسٹاک کو تمام جانوروں کی ویکسنیشن فوری کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے ریسکیو 1122کو ممکنہ سیلات سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بریفنگ میں بتا یاکہ ریسکیو 1122 کے پاس آٹھ ایمبولینس ‘پانچ آگ بجھانے والی گاڑیاں اور پندرہ کشتیاں دستیاب ہیں۔

ریسکیو 1122 کاعملہ 309افراد پر مشتمل ہے ۔ ضلع بھر میں مریضوںکی منتقلی سروس کے ذریعے اب تک 7528مریضوں کو چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے ۔ اس طرح موٹر سائیکل سروس کے ذریعے اب تک 5179افراد کو ایمر جنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا کی تمام تحصیلوں میں 1122 کے دفاتر تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے جی ایم لقمان حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پی ڈی ایم اے سرگودہا میں 16 مختلف منصوبہ جات پر کام کر رہاہے ۔ اب تک ضلع بھر کے سیلاب سے متاثرہ 38موضعات کاسروے مکمل کیا جاچکاہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ڈی ایم اے کو اپنا کنٹرول روم ریسکیو 1122کے مرکزی دفتر منتقل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر متعلقہ لائیوسٹاک کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیاکہ ضلع بھر میں ایک جاری شیڈول کے تحت تمام موضعات میں جانوروں کی ویکسنیشن کی جارہی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر