جاپان، طوفان بادو باراں، 11افراد ہلاک، 45لا پتہ، 1.6ملین محفوظ مقام پر منتقل

ہفتہ 7 جولائی 2018 15:01

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) جاپان میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 11افراد ہلاک جب کہ 45لاپتہ ہو گئے، 1.6ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاپان کی سرکاری براڈ کاسٹنگ اداری(این ایچ کی) کے مطابق جاپان کے وسطی و مغربی حصوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں اب تک گیارہ افراد ہلاک اور پینتالیس لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 1.6 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس بارے میں تفصیلات جاپان کے سرکاری براڈکاسٹر NHK نے جاری کی ہیں۔ ملکی محکمہ موسمیات نے مغربی جاپان میں مٹی کے تودے گرنے جیسے واقعات سے خبردار کیا ہے۔ محکمے کے مطابق دریاں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو رہی ہے اور ہوا کی رفتار اس قدر تیز ہے کہ اسے تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تقریبا 3.1 ملین مزید افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu