محکمہ موسمیات کی خطرناک پیشن گوئی
پشاور اور نوشہرہ میں تیز بارشیں، مختلف حادثات میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 12 افراد زخمی نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ،نالیاں ابل پڑیں،چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں 29، سیالکوٹ میں 12 اور سرگودھا میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیرمیں مزید بارشوں کا امکان
اتوار 15 جولائی 2018 14:10
(جاری ہے)
پشاور کے علاقے مسلم ٹا ئو ن اورموسی زئی میں بارش کی وجہ سے چھتوں کے گرنے کے واقعات سمیت مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔
نوشہرہ میں پیرپائی کے مقام پر بارش کی وجہ سے فلائنگ کوچ حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، مری اورگردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں جہاں علی الصبح موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔ لاہورمیں بھی گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 29، سیالکوٹ میں 12 اور سرگودھا میں 08ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیرمیں مزید بارشوں کا امکان ہے۔Browse Latest Weather News in Urdu
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟
مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..