راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 27 جولائی 2018 22:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2018ء) راولپنڈی، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

اس دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی اور سرگودہا ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن، بارکھان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش جوہرآباد67، اسلام آباد(سیدپور56، زیروپوائنٹ23، گولڑہ14، بوکرہ04)، جہلم 38، لاہور(ائیرپورٹ37، سٹی16)، کامرہ33، نورپورتھل، گوجرانوالہ31، سرگودہا(ائیرپورٹ 28، سٹی 27)، منگلا26، سیالکوٹ (ائیرپورٹ18، سٹی16)،مری17، گجرات16، جھنگ09، منڈی بہاوٰ الدین08، راولپنڈی(شمس آباد08، چکلالہ02)، قصور ، میانوالی07، فیصل آباد01، مظفرآباد 29، راولاکوٹ 07، کوٹلی 02، بالاکوٹ، کاکول27، مالم جبہ23، لوئیردیر 18، سیدوشریف13، دیر09، رسالپور07، چراٹ02، استور19، بگروٹ11، ہنزہ10، چلاس، بونجی06، گلگت03 اور بارکھان04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین45، تربت44، دادو43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان