کراچی میں عیدالاضحی تک بارش کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 8 اگست 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور اگر آئندہ ہفتے تک خلیج بنگال میں مون سون سسٹم داخل نہ ہوا تو عیدالاضحی تک بارش کا امکان نظر نہیں آ رہا، البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق راولپنڈی میں حالیہ موسلا دھار بارش بھی مون سون سسٹم کی نہیں ہے بلکہ سرد مغربی ہوائوں نے بارش کے الگ سسٹم کو جنم دیا ہے ، جبکہ کراچی میں بارش کا مون سون سسٹم بھارتی علاقے راجستھان، اتر پردیش اور خلیج بنگال سے ہوتا ہوا پہنچتا ہے اور اگلے 15 روز تک بھارت سمیت خلیج بنگال میں مون سون سسٹم بنا ہی نہیں ہے ، اس لیے کراچی میں اگست کے تیسرے ہفتے تک بارش کا امکان نہیں ہے لیکن اگست کے آخر میں سسٹم بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یاد دلایا کہ کراچی میں گزشتہ برسوں کا مون سون بارشوں کا تناسب جولائی اور اگست ملاکر اوسط 136 ملی میٹر رہا ہے اور ابھی تک کراچی میں رواں مون سون کی ایک ملی میٹر بھی بارش نہیں ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں کئی ہفتوں سے مطلع جزوی یا مکمل ابر آلود رہنے اور کبھی کبھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے بھی اسی طرح کا موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..