ماہر فلکیات نے عید الاضحی 22 اگست (بدھ) کو ہونے کی پیش گوئی کردی

ہفتہ 11 اگست 2018 19:19

ماہر فلکیات نے عید الاضحی 22 اگست (بدھ) کو ہونے کی پیش گوئی کردی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہر فلکیات ، قمر شناس و علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند کل 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ۱ٓئے گا جس کے باعث یکم ذی الحج کل 13 اگست بروز پیر اورعید الاضحی 22 اگست بروز بدھ بمطابق 10 ذ ی الحج کو ہوگی جبکہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ۱ٓنکھوں دیکھے چاند کے مطابق قوی امکان ہے کہ اس بار سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی عید قربان ایک ہی روز ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 11 اگست بروز ہفتہ کی شام ذی ا لحج کا چاند نظر ۱ٓنا ممکن نہیں کیونکہ اس روز بوقت نماز مغرب نئے چاند کی عمر پاکستان میں 4 گھنٹے اور سعودی عرب میں 6 گھنٹے ہوگی جبکہ عینی رویت کیلئے چاند کی عمر کا 20 سے 34 گھنٹے کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس طرح نیا چاند۱ٓج 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ۱ٓ ئے گا اور یکم ذی الحج کل 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 11 اگست بروزہفتہ کو 14:57 بجے جبکہ سعودی وقت کے مطابق 12:57 بجے ہوگی۔ پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے مزید بتایا کہ غروب شمس کے 50 منٹ بعد تک چاند کا نظر ۱ٓنے کیلئے افق پر کھڑے رہنا ضروری ہے لیکن 11 اگست کو پاکستان میں یہ وقت 8 سی9 منٹ اور سعودیہ میں 5 سی9 منٹ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فرزندان توحید 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج ادا کریں گے اور سعودیہ و پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست بدھ کو ہی منائی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..