اگلے 4 برسوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان

جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، قحط سالی اور انتہائی درجہ حرارت وغیرہ کا سامنا ہوگا ،ْ تحقیق ہیٹ ویو سے انسانی اموات کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ،ْعالمی درجہ حرارت بڑھا اور ارضیاتی اثرات سامنے آئے ہیں ،ْمحققین

بدھ 15 اگست 2018 14:33

اگلے 4 برسوں میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کا امکان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) اگلے 4 برسوں تک دنیا بھر میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔یہ انتباہ سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق کے بعد جاری کیا ہے۔تحقیق کے مطابق غیر معمولی حد تک گرم موسم 2022 تک دنیا بھر میں عام رہے گا جس کے نتیجے میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات، قحط سالی اور انتہائی درجہ حرارت وغیرہ کا سامنا ہوگا۔

سائنسدانوں نے پیشگوئی کی ہے کہ سمندری پانی خشکی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہوگا جس کے باعث سیلاب، طوفان اور ایسے ہی دیگر واقعات کا خطرہ دنیا بھر میں بڑھے گا۔درحقیقت ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات دنیا بھر میں عام لوگوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔یہ نئی تحقیق حالیہ برسوں میں سامنے آنے والی تحقیقی رپورٹس میں نیا اضافہ ہے جن میں گرین ہائوس گیسز اور آلودگی سے درجہ حرارت میں اضافے کے خطرات پر روشنی ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

رواں برس دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ گرم موسم ریکارڈ کیا گیا، جیسے برطانیہ میں دہائیوں بعد درجہ حرارت 35.3 سینٹی گریڈ تک پہنچا ،ْ ہیٹ ویو اتنے عرصے تک برقرار رہی کہ وہاں کی حکومت نے قحط سالی کی وزارت قائم کردی۔جاپان میں 57 ہزار سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچے ،ْ 90 اموات ہوئیں۔اسی طرح مشرقی کینیڈا میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں 70 ہلاکتیں ہوئیں اور امریکا میں بھی 8 کروڑ افراد کو انتہائی سخت درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑا، کراچی میں بھی ہیٹ اسٹروک کے نتیجے میں 65 اموات ہوئیِں۔

سائنسی جریدے نیچر کمیونیکشن میں شائع تحقیق میں دنیا بھر میں ہوائی درجہ حرارت میں اضافے کے لیے ایک ماڈل کو استعمال کیا گیا۔فرانس کے ادارے سی این آر ایس، برطانیہ کی سائوتھ ہیمپٹن یونیورسٹی اور رائل نیدر لینڈز میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کی مشترکہ تحقیق میں موسمیاتی تبدیلی کے 10 موجودہ ماڈلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ آنے والے برسوں میں زمین زیادہ گرم ہونے والی ہے، جس کے نتیجے میں گرین ہائوس گیسز اور انسانی ساختہ موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر بڑھ جائے گا۔محققین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو سے انسانی اموات کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، عالمی درجہ حرارت بڑھا ہے اور ارضیاتی اثرات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقی رپوٹس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے دنیا بھر میں تشدد، جارحیت، جرائم، گھریلو تشدد، فسادات اور خانہ جنگی بھی بڑھی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں ..

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے

چند ہی منٹوں بعد دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے