آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محمکمہ موسمیات

ہفتہ 15 ستمبر 2018 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہوائوں/آندھی کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانولہ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

Browse Latest Weather News in Urdu