ایئر مانیٹرنگ کیلئے خصوصی موبائل لیب کل سے فنکشنل ہوجائیگی،محکمہ ماحولیات

منگل 16 اکتوبر 2018 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سموگ کا ایشو صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے ایک بڑا ایشو ہے۔محکمہ ما حو لیا ت کے مطا بق فضائی آلودگی سموگ کی بڑی وجہ ہے اورحکومت صوبہ بھر میں سموگ پرقابوپانے کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے اوراس ضمن میں ائیرمانیٹرنگ کیلئے سٹیشن قائم کئے جارہے ہیںجو سموگ سے متعلق ڈیٹافراہم کریںگے۔

گوجرانوالہ ،فیصل آباد اورملتان میں ایئر مانیٹرنگ سٹیشن نصب کردیئے گئے ہیںجبکہ سرحد پار سے فصلوں کی باقیات جلانے سے ہوا کے ذریعے آنیوالی راکھ کی مانیٹرنگ کیلئے بی آر بی نہر کے پار خصوصی ایئر مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے اس کے علا وہ ایئر مانیٹرنگ کیلئے خصوصی موبائل لیب بھی کل18اکتوبر سے فنکشنل ہوجائیگی،تر جما ن محکمہ ما حو لیا ت نے کہاکہ صوبہ بھر میں فصلوں کی باقیات، پولی تھین بیگ، ٹائراور ربڑ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اوراس ضمن میں دفعہ 144کا صوبہ بھر میں نفاذ کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زگ ز یگ ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے بھٹہ مالکان کو ترغیب دی جارہی ہے، غلط ایندھن استعمال کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کردیاگیا ہے جبکہ پرانے ڈیزائن کے مطابق بننے والے نئے بھٹوں کی تعمیر روک دی گئی ہے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی جا ری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے والے افراد کیخلاف اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پرمتعد د صنعتی یونٹ سیل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹوں‘گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہونے والی آلودگی’صنعتی آلودگی‘ فصل کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی راکھ سموگ کی بنیادی وجوہات ہیں جن کو کنٹرول کیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی