زرعی یونیورسٹی میں مکئی تحقیقی گروپ کے زیراہتمام سیمینار اختتام پزیرہوگیا

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

فیصل آباد۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اشفاق احمد مان نے کہا ہے کہ مکئی کو عمومی طور پر پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ کے ساتھ ساتھ سٹارچ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اگر اسے گندم کے آٹے میں شامل کرکے انسانی غذاء کا بھی حصہ بنا دیا جائے تو عوام کی غذائی ضروریات اور نیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ پی بی جی میں مکئی تحقیقی گروپ کے زیراہتمام مکئی میں چیلنجز اور مواقعوں پر منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی سیمینار کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات کے مقابلہ میں مکئی کی خاطر خواہ پیداوار حاصل ہورہی ہے تاہم حکومت کو اس کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مکئی سے وابستہ علاقوں میں انڈسٹری قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں، انہوں نے مکئی کی مینوئل برداشت میں حائل رکاوٹو ں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مکینیکل ہاروسٹنگ یقینی بنانے کیلئے حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ میں ختم کرنے کے بجائے مشینی برداشت کے ذریعے وقت اور سرمایہ کی بچت کی جا سکے، اختتامی سیشن سے چیئرمین پی بی جی ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت‘ ڈاکٹر اشفاق چٹھہ‘ڈاکٹر محمد اسلم ‘ ڈاکٹر عصمت اللہ باران‘ ڈاکٹر محمد الیاس ‘ ڈاکٹر افتخار احمد خاںاور ڈاکٹر ذوالقرنین حیدرنے خطاب کیا جبکہ ڈین کلیہ زراعت پروفیسرڈاکٹر آصف تنویر نے مہمان اعزاز کے طو رپر تقریب میں شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..