معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونیوالی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری

سندھ اور بلوچستان کے 27 اضلاع کو درمیانے درجے سے لیکر شدید خشک سالی کا سامنا ہے‘ محکمہ موسمیات

جمعہ 7 دسمبر 2018 22:19

معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونیوالی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے معمول سے کم بارشوں کے بعد رونما ہونے والی صورتحال کی باعث ملک میں خشک سالی کا تیسرا الرٹ جاری کردیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے 27 اضلاع کو درمیانے درجے سے لیکر شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں آواران، بولان، گوادر، چاغی، کیچ، خاران، نوشکی، پنجگور ، واشک، مستونگ اور کوئٹہ اس فہرست میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں بدین، دادو، حیدر آباد، جامشورو، کراچی، خیرپور، لاڑکانہ ، مٹیاری، پڈعیدن، روہڑی، سجاول، ٹھٹھہ ، تھرپارکر اور عمر کوٹ وغیرہ شامل ہیں اور اس خشک سالی کے اثرات واضح نظر آرہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس صوبہ سندھ میں معمول سے 71 فیصد کم اور بلوچستان میں 44.2 فیصد کم بارشیں ہوئیں جبکہ سندھ کے 19 اور بلوچستان کے 8 اضلاع کو شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا ہ میں معمول سی46 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں ڈیموں میں پانی کی سطح 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کا کہا گیا ہے جبکہ بارشیں نہ ہونے اور خشک سالی کے باعث زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی