مانسہرہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) مانسہرہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ برف باری کے باعث کاغان۔ ناران سڑک سمیت شاہراہ قراقرم بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ میں بارش اور بالائی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم سمیت ناران کاغان سڑک برف باری کے باعث بند ہونے کا دوبارہ خدشہ لاحق ہو گیا ہے، برف باری کے باعث متاثرہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سوختی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments