کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش ،

موسم خوشگوار اور سردی میں بھی معمولی اضافہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 15:01

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش ،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی بارش ہوئی ،جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار اور سردی میں بھی معمولی اضافہ ہوگیاہے۔ہفتہ کی علی الصبح ناظم آباد، اورنگی ٹائون،سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی، نیو کراچی اور بلدیہ ٹائون میں ہلکی بارش کے بعد شہر قائد کا موسم قدرے سرد ہو گیا،صبح سویرے ہونے والی بارش پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ملیر، فیڈرل بی ایریا کے بعض علاقوں اور عباس ٹائون میں بھی علی الصبح پھوار پڑی جبکہ شہرکے زیادہ ترعلاقوں میں موسم ابر آلود رہا۔کراچی میں موسم سرما کی پہلی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی میں بھی معمولی اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 3روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی بوندا باندی سے درجہ حرارت میں کمی آگئی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا، شمال مشرق سے ہوائیں 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، اتوار سے سردی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے، سائبرین ہوائیں چلنے سے آنے والے کچھ دن سرد رہیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی