پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہی ، حکومت صنعتی، تجارتی اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے

وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا انٹرویو

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے اور ملک کے صنعتی، تجارتی اور سماجی شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کیلئے سازگار اور دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس سلسلے میں طویل اور قلیل المدت پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے ادوار میں قومی اداروں کی نجکاری کرتے ہوئے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء وہ پہلے الیکشن تھے جو صاف اور شفاف طور پر منعقد ہوئے اور کسی ادارے نے ان میں مداخلت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل (ن) کی قیادت نے جنرل (ر) جیلانی کے تعاون سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ ملک کو آج جن مسائل کا سامنا ہے یہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ملک کی معاشی خرابی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی آئی اے، سٹیل مل اور دوسرے قومی اداروں کو تباہ کیا اور قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔ کراچی اور دیگر شہروں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کھولنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری پارٹی ہے اور انہیں اپنی سیاسی سرگرمیاں کرنے کا حق حاصل ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت دونوں جماعتوں کے مابین ترقیاتی منصوبوں پر تعاون کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتیں آزاد ہیں او ر آزادانہ طور پر اپنا فیصلہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے ساتھ انتہائی مخلص ہیں اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..