پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند کے ڈیرے ،ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند

شدید دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ،ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں ٹرپنگ آنے سے لیسکو کے 11 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بندرہی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔پنجاب کے میدانی علاقوں ،بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند کے ڈیرے ،ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے مختلف مقامات سے بند
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پنجاب بھر میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لیے جس نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،شدید دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا اور ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں ٹرپنگ آنے سے لیسکو کے 11 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی سپلائی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کی اہم شاہرائوں جیل روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ، والٹن روڈ، رنگ روڈ، جی ٹی روڈز سمیت موٹروے پر بھی دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔

ترجمان موٹرویپولیس کے مطابق لاہور، مانگا منڈی ،پتوکی ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،چیچہ وطنی ،میاں چنوں، شیخوپورہ ، کامونکی ،مرید کے،گوجرانوالا،گجرات میں شدید دھند چھائی رہی۔ حد نگاہ 20 میٹر تک رہ جانے پر موٹرویلاہور سے پنڈی بھٹیاں اور گوجرہ تک بند اور ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ پر بند کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس نے اپیل کی ہے کہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال سمیت غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے۔

شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130، ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔

اسی طرح مالم جبہ میں 3، پٹن، دیر میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ استور، اسکردو میں ایک انچ برفباری ہوئی۔ گزشتہ روز اسکردو میں پارہ منفی 14، استور میں منفی 12 ، گوپس میں منفی ن9، مری اور راولاکوٹمیں منفی 2 تک گر گیا۔دوسری جانب شدید دھند کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا اور ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں ٹرپنگ آنے سے لیسکو کے 11 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بند ہو گئی ۔

این ٹی ڈی سی سرفراز نگر 220کے وی گرڈ اسٹیشن پر بھی فنی خرابی آئی ۔ لیسکو کے 132کے وی قرطبہ،ریواز گارڈن،گلشن راوی،کوٹ لکھپت سمیت 11 گرڈ اسٹیشن سے بجلی بند ہوئی۔لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند اور نمی کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائینوں میں ٹرپنگ آئی ،بجلی بحالی کے لیے فیلڈ سٹاف موقع پر کام کررہا ہے،ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

محکمہ موسمیات  کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

محکمہ موسمیات کی 18 سے 21 اپریل کے دوران فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کی ..

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

ملاکنڈ ڈویژن میں موسلا دھار بارشیں

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

لاہور: موسلادھار بارش کی پیش گوئی

ملک کے میدانی علاقوں میں  موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ..

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم ابر آلود رہنے ، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورلاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ..

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش ، ہائی الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید  بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے وقفہ وقفہ سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے (کل )سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش   کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے  تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

مانسہرہ و گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، ریسکیو 1122کے تمام سٹیشنز ہائی الرٹ

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی

پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے اموات کی تعداد بڑھ گئی