بھارت کا افغانستان اور افغان مصالحتی عمل میں کوئی کردار نہیں، بھارتی الزامات بے بنیاد،پاکستان میں بارڈر ایکش ٹٰیم فورس کی کوئی وجود نہیں۔

پاکستان افغان مصالحتی عمل میں سہولت کار کا کردار اور حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم 21جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر قطر جائیں گے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعرات 17 جنوری 2019 17:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ بھارت کا افغانستان اور افغان مصالحتی عمل میں کوئی کردار نہیں۔بھارتی الزامات بے بنیاد،پاکستان میں بارڈر ایکش ٹٰیم فورس کی کوئی وجود نہیں۔پاکستان افغان مصالحتی عمل میں سہولت کار کا کردار اور حمایت جاری رکھے گا۔وزیر اعظم 21جنوری کو دو روزہ سرکاری دورے پر قطر جائیں گے۔

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتاہے کہ افغان تنازعہ صرف افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں پر امن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ بھارت کا افغانستان اور افغان مصالحتی عمل میں کوئی کردار نہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل میں تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔افغانستان میں قیام امن سے ہی خطے میں پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔امریکہ کے خصوی ایلچی زلمی خلیل زاد جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں،انہیں کوششوں کے سلسلے میں وزارت خارجہ میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت بات چیت کرے گی۔

ترجمان نے بارڈر ایکشن ٹیم سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بارڈر ایکشن ٹیم فورس کی کوئی وجود نہیں۔ترجمان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکار کو بے بنیاد الزامات پر گرفتار کیا گیا جو ویانا کنونشن اور سفارتی آداب کے منافی ہے، تاہم پاکستان کی جانب سے سخت احتجاج کے بعد رہا کر دیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آذادی کو دبانے کی بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔بھارت قابض فورسز نے مظالم کی انتہا کرتے ہوئے جان بوجھ کر سویلین کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسلہ کشمیر کو تمام عالمی فورمز پر اٹھاتے رہیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21اور 22جنوری کو قطر کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

امیر قطر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الطہانی اور وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے جبکہ ملاقاتوں میں ایک لاکھ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے تاہم دورے کی تاریخ دو طرفہ مشاورت کے بعد طے کی جائے گی ۔پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور تہران کیساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان