پاکستان بیت المال نے معاشرے کی بہتری اور ملک بھر میں مستحق مریضوں کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان بیت المال نے معاشرے کی بہتری اور ملک بھر میں مستحق مریضوں جن کے پاس ادویات کی خریداری کیلئے کوئی مالی مدد نہیں ہے، کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے پاکستان بیت المال اور فائزر پاکستان لمیٹڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بہت بڑا بجٹ ہم نے رکھا ہے، 30 کروڑ روپے صرف کینسر کے مریضوں پر خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ فائزر پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقصد کینسر کے مریضوں تک مفت ادویات کی رسائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے بعد ایک ماہ کی ادویات بیت المال دے گا جبکہ تین ماہ کی ادویات کی ذمہ داری فائزر پاکستان لمیٹڈ نے لے لی ہے اور یہ ادویات بالخصوص دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے غریب مریضوں تک پہنچائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک ارب روپے ادویات پر خرچ ہوئے ہیں جن کا بڑا حصہ کینسر کے مریضوں کیلئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ گردے کے کینسر کے مریضوں کیلئے مشکلات بہت زیادہ ہیں کیونکہ اس کے علاج کیلئے ایک ٹیکہ کی قیمت تین لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائزر پاکستان لمیٹڈ کا ہمارے ساتھ مل کر کام کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحت کے شعبہ کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا ہے، اس کیلئے ہر شخص کو اپنے طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال پاکستان میں رہنے والے ہر غریب اور متوسط مریض کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان