جرائم پیشہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون

جمعرات 17 جنوری 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پشاورپولیس نے مختلف جرائم پیشہ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 8 کلو گرام چرس، ایک سو گرام سے زائد ہیرؤن، 1 عدد ایم 16 رائفل، 10 عدد پستول ، ایک عدد بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیں ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کی ہدایت پر پشاور پولیس نے ضلع بھر میں مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ متعدد منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا گیا ہے مختلف تھانوں کی حدودمیں ہونے والی کارروائیوں کے دوران تھانہ ارمڑ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم سجاد علی ولد امیر نواز سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر لیا ملزم منشیات ضلع خیبر سے نوشہرہ اور پھر پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے لئے شہر کے نواحی علاقوں کا روٹ استعمال کیا جا رہا تھا ملزم کے قبضہ سے دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے اسی طرح تھانہ حیات آباد پولیس نے منشیات فروش امین شاہ ولد تیمور کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس، تھانہ فقیر آباد پولیس نے ملزم روح الامین ولد امام احمد کو گرفتار کرکے ایک کلو گرا م چرس، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے دو ملزمان عامر ولد عجب اور آفتاب ولد میر اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کلو گرام چرس، تھانہ پھندو پولیس نے ملزم سید ولی عرف کاکی ولد شاہ ولی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس، تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم شکیل ولد محمد یعقوب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس جبکہ ناصر باغ پولیس نے ملزم نصیر خان ولد شاہ نواز کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 100 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ہے اسی طرح شہر کے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 10 دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1 عدد ایم 16 رائفل، 10 عدد پستول ، ایک عدد بندوق اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے ہیںتمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..