خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات/اقدامات کی عوام میں زبردست پزیرائی

جمعرات 17 جنوری 2019 23:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس میں متعارف شدہ اصلاحات/اقدامات کو عوام میں زبردست پزیرائی حاصل ہورہی ہے اور اُسے جدید دور کے تقاضوںاور عوامی اُمنگوں کے عین مطابق قرار دیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس ’’ فورس‘‘ کا اصلی چہرہ ہے اور کسی بھی شہر کی خوبصورتی اور مہذب ہونے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک سے لگایاجاسکتا ہے اور ایک ٹریفک سارجنٹ روڈ پر ساری پولیس فورس کی نمائندگی کرتا ہے۔

ٹریفک پولیس پر جدید معاشرے کی تشکیل میں بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے پشاور ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور اسے موجودہ ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً بہتر نتائج کے حامل اقدامات اُٹھائے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ پشاور شہر کو جہاں اور کئی چیلنجز درپیش ہیں وہاں ٹریفک کا مسئلہ بھی گھمبیر بنتا جارہاہے۔

پشاور کو مقامی ٹریفک کے ساتھ ساتھ افغانستان کو جانے والی بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کا بھاری بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اس مقصد کے لیے جدید طرز پر ماڈرن ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کیا گیا۔ اس نظام میں موبائل ٹریفک ورکشاپ یونٹ اور حادثاتی طور پر خراب ہونے والے گاڑیوں کے لیے حادثاتی ریکوری یونٹ، ٹریفک کا تدریسی اور آگاہی یونٹ جو تعلیمی اداروں، پارکوں، تجارتی مراکز اور دوسرے عوامی جگہوں پر جا کر لوگوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کیا ہے۔

اسی طرح ایبٹ آباد میں جدید ٹریفک وارڈن سروس کا آغاز کیا گیا۔ پشاور کے بعد ایبٹ آباد دوسرا شہرہے جہاں جدید ٹریفک وارڈن سسٹم شروع کیا گیا۔ ایبٹ آباد میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً آٹھ ہزار گاڑیاں چلتی ہیں۔ جبکہ گرمی کے موسم میں تفریحی مقامات کی سیر کے لیے آنے والوں کا رش کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ اسی کو مدنظر رکھ کر ایبٹ آباد میں سیاحوں کی سہولت کے لیے جدید ٹریفک وارڈن سروس کا آغاز کیا گیا۔

پشاور اور ایبٹ آباد میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے کے بعد ٹریفک وارڈن سسٹم کو کوہاٹ میں بھی متعارف کرایا گیا۔ کوہاٹ میں روزانہ کی بنیاد پر نہ صرف ہزاروں گاڑیاں چلتی ہیں بلکہ یہ جنوبی اضلاع اور ملک کے دوسرے حصوں تک رسائی کے لیے گیٹ وے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے۔ اسی طرح کوہاٹ کی بڑھتی ہوئی معاشی اور تجارتی سرگرمیاں بھی تجارت کی غرض سے آنے والوں کا رش کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔

ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوہاٹ میں جدید ٹریفک وارڈن سسٹم شروع کیا گیا۔اسی طرح خواجہ سرائوں کو بھی معاشرے کا حصہ تصور کرکے دوسرے شہریوں کی طرح ڈرائیورنگ لائسنس جاری کردیئے گئے۔ تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ معاشرے کے ہر طبقے کے افراد نے پشاور ٹریفک پولیس کے اس اقدام کابھر پور خیرمقدم کیا۔ٹریفک پولیس نے عوامی اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے اقلیتی برادری کے لیے بھی ڈرائیورنگ لائسنس کا اجراء کیا جبکہ اگلے مرحلے پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء سابقہ قبائلی علاقوں کے نئے ضم شدہ اضلاع تک بھی بڑھا یا جائے گا۔

کوہاٹ میں ٹریفک منیجمنٹ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جن میں اب تک 4 کورسز میں 349 جوانوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق تربیت دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس لائسنس برانچ نے پچھلے سال صوبہ بھر میں 427871کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسوںکا اجراء کیا ہے۔ جبکہ ٹریفک قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق خلاف ورزی کرنے والے سب کو چالان کرتے ہیں۔ جس میں سنیٹرز، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران اور سرکاری افسروں کو بھی چالان کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان