سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کا نیشنل پریس کلب اسلا م آباد کا دورہ

پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل قرار، سیکرٹری انور رضا، فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری سمیت تمام نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی آزادی صحافت کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،صحافی برادری کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،گفتگو

جمعرات 17 جنوری 2019 23:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلا م آباد کا دورہ کیا، اورنیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر شکیل قرار، سیکرٹری انور رضا، فنانس سیکرٹری صغیر چوہدری سمیت تمام نو منتخب باڈی کو مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وہ آزادی صحافت کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،صحافی برادری کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے انہوں نے کہاکہ صحافتی کمیونٹی کو در پیش مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت کروں گا، ورکنگ جرنلسٹ کی مشکلات کو حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے،اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے جس نے ہمیشہ مثبت رویہ رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وڑن ہے کہ معاشرے کی اکائیوں کیلئے کردار اداکریں گے،وزیر اعظم نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے پورا کروں گا، وزیراعظم ملک کو در پیش خطرات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے مختلف سیکشنزکا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مشتاق احمد غنی خود بھی صحافت سے وابستہ رہ چکے ہیں اور صحافیوں کے مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں، اور ان مسائل کے حل کیلئے وہ وزیراعظم عمران خان کو بخوبی آگاہ کرسکتے ہیں، صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے اختتامی کلمات اداکرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی نئی باڈی صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے تگ و دو کرے گی،پاکستان میں کسی بھی صحافی کا تعلق کسی بھی گروپ یا ادارے سے ہو،اس کی مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..