تحریک انصاف کی حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کو فرار نہیں ہونے دے گی

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعہ 18 جنوری 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کو فرار نہیں ہونے دے گی۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور سپریم کورٹ آف پاکستان جیسے ادارے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے اور کرپشن کرنے والوں کے خلاف آزادانہ طور پر کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ملک بھر میں احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کسی بھی بدعنوان کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کی ٹھوس تجاویز اور مثبت تنقید کا خیر مقدم کرے گی لیکن انہیں کرپشن چھپانے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے گزشتہ ادوار حکومت کے دوران قومی خزانے کو بڑے بے رحمی کے ساتھ لوٹا گیا اور منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کر دی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں کے لیے کوئی این آر او نہیں ہو گا اور وہ اپنے غیر قانونی عمل کے لیے ہر قیمت پر جوابدہ ہیں اور انہیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب اقتدار سنبھالا تو سب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت کو بہتر بنانا تھا جس کے لیے حکومت نے اہم اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے شیلٹر ہوم اور نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم جیسے عوامی فلاحی منصوبے شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والی دیانت دار قیادت کے باعث ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ماہ سے موسم مزید گرم رہنے کی پیشگوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

رواں ہفتے تیزبارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان  ،کشمیر  ..

اسلام آباد، خیبر پختونخوا، وسطی / جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان ،کشمیر ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک رہےگا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ،محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی علاقوں میں برفباری سے سردی واپس آ گئی

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے

ناران میں گلیشئر نے تباہی مچا دی، متعدد ہوٹل گلیشئر تلے دب گئے