امریکا اور یورپ میں خراب موسمی صورتحال،شہری پریشان،کاروبارِ زندگی متاثر

مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ، محکمہ موسمیات کی شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:51

امریکا اور یورپ میں خراب موسمی صورتحال،شہری پریشان،کاروبارِ زندگی متاثر
کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفانی بارش اور برفباری سے نظام زندگی شدید متاثر ہے۔ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی، آسٹریا سمیت پورا یورپ سردی سے تھر تھر کانپ رہا ہے۔ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سال نو کی پہلی برفباری نے موسم خوشگواربنادیا تاہم آسٹریلیا میں گرمی کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی طوفان اور بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کررکھاہے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہے جبکہ ریلوے ٹریکس برف میں چھپ گئے۔ اسکول ، دفاتر،کالج ،یونیورسٹی،بازار اور ایئرپورٹ سب بند کردئیے گئے ہیں کیوں کہ آئندہ چند روز میں موسم مزید سخت ہونے کا امکان ہے۔یورپی ممالک میں سردی نیلوگوں کی مشکلات بڑھادی ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی، آسٹریا کو برفباری کے بعد کڑکڑاتی سردی نے آگھیرا ہے۔

پولینڈ، ناروے، چیک ری پبلک اور سلوواکیہ میں بھی ہرجانب سفیدی چھائی ہے۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں سال کی پہلی برفباری سے شہری خوش ہوئے ہیں اوردرجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا تاریخ کی بدترین ہیٹ ویوکی لپیٹ میں ہے۔1939 کے بعد سڈنی میں ریکارڈ گرمی پڑی ہے۔کئی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔گرمی کی ایک اور لہر کے بارے میں محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان