منی بجٹ، صنعتی اور برآمداتی شعبے کو مزید ریلیف ملنے کی توقع ہے، فراز الرحمان

پیدواری لاگت میں کمی کیلئے پالیسی سازی کرنا ہوگی، قائم مقام صدر کاٹی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:26

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے قائم مقام صدر فراز الرحمان اور نائب صدر ماہین سلمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی حکومت منی بجٹ میں صنعتی اور برآمداتی شعبے کو ریلیف دینے کے لیے مؤٖثر اقدامات کا اعلان کرے گی۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں فراز الرحمان نے کہا کہ توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو منی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے لیے قومی بجٹ کی تیاری میں یہ نکتہ بھی پیش نظر رکھنا چاہیے کہ اس وقت صنعتیں بڑی مقدار میں خام مال بھی درآمد کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی پیدواری لاگت کم کرنے کے لیے صنعتی خام مال کی کم نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھی پالیسی سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری سے بھی کاروباری لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے برآمدات اور صنعتی شعبے سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو لائق تحسین قرار دیا۔ قائم مقام صدر فراز الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے بالخصوص کراچی میں قائم صنعتوں کو درپیش انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی کے لیے خصوصی پیکج کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت جامع حکمت عملی ترتیب دے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..