پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل بھی بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

پیر 21 جنوری 2019 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کل منگل بھی بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور فیصل آباد ملتان سرگودھا،مری اور خیبر پی کے کے پشاور مردان چترال میں بارش جبکہ سندھ کے کراچی حیدرآباد اور سکھر میں بوندا باندی کا امکان ہے ، سوموار کے روزمالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،راولپنڈی،گوجرانولہ،لاہور ڈویژ ن،کشمیر اورگلگت، بلتستان میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، میرپور خاص اور ٹھٹہ ڈویژ ن میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ہے۔

اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژ ن اور کشمیر میں بعض مقامات پر درمیانی اور بعض پر شدید بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ ڈویژ ن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژ ن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری رہی محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ ملتان میں دس اور سرگودھا میں 6 گھنٹے اور فیصل آباد میں سات سینٹی گریڈ رہا جبکہ مری میں 2 سینٹی گریڈ رہا مجموعی طور پر لاہور فیصل آباد سرگودھا مری ملتان میں موسم ابرآلود رہے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ سکھر ڈویژ ن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلو چستان:پسنی 28، خضدار 19، اورماڑہ 10،کوئٹہ (سمنگلی 09، سٹی 06)، قلات 07،لسبیلا، ڑوب 03، بارکھان، سبی 01، خیبر پختونخوا: دیر 26، پٹن 21،کالام19، میرکھانی18، مالم جبہ17، چترال16، دروش13، بالاکوٹ07، لوئیر دیر 06، سیدو شریف، پارہ چنار 05، کاکول 02،پنجاب :گجرات 06، سرگودھا(ائیرپورٹ 05، سٹی 04)،نور پور تھل، جھنگ04، حفظ ا?باد،مری، منڈی بہاوٰالدین 03،سیالکوٹ (ائیرپورٹ 02، سٹی01)،میانوالی، لیہ، منگلا، جہلم02، گوجرانولہ، ٹوبہ، ٹیک سنگھ 01،گلگت بلتستان:اسکردو05،چلاس، بگروٹ04، ہنزہ 02،کشمیر:راولاکوٹ 05،گرھی دوپٹہ 03،مظفرآباد 01، سندھ : جیکب آباد میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جبکہ کالام 13، مالم جبہ 09، چترال، بگروٹ، مری،اسکردو 02، گلگت اور دروش میں 01 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیںلاہو میں بارش نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔ لاہور میں بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ، بلوچستان میں مزید بارش،مری، گلیات اور کشمیر میں برف باری کی پیشگوئی کر دی ،لاہور کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش نے موسم مزید سرد کر دیا۔

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ جبکہ جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور، اوچ شریف اور روجھان میں بھی بادل برسے۔ سیالکوٹ، گجرات، قصور، بورے والا، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی بارش ہوئی، وہاڑی میں ڑالہ باری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ملکہ کوہسار مری میں برف باری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ زیارت میں بھی وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔ بٹگرام میں ایک فٹ تک برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر