ملک کے مختلف شہروں میں بارش ، بالائی علاقوں میں برفباری ،کے بعد موسم مزید سرد

برف باری کے باعث کئی علاقوںکا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ،ْ کئی دیہات میں خوراک، ادویات اور اشیائے خرد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی شدید بارش کی وجہ سے راولپنڈی سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب ، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑا ،کئی شہروں میں مرکزی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگیں ،وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی 29 اور 30 جنوری کو ایک اور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان

پیر 21 جنوری 2019 15:27

اسلام آباد /مظفر آباد /کوئٹہ /کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ،برف باری کے باعث کئی علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ، کئی دیہات میں خوراک، ادویات اور اشیائے خرد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی،شدید بارش کی وجہ سے راولپنڈی سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑا ،کئی شہروں میں مرکزی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگیں ،وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تھم گیاتاہم ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا جب کہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں 31 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گلستان جوہر میں 29، نارتھ کراچی میں 6 ، ناظم آباد میں 10، پی ایف بیس، فیصل اور مسرور بیس کے گرد و نواح میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد، میرپور خاص اور ٹنڈوالہ یار میں بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ادھر پنجاب کے شہر لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، وہاڑی، بورے والا، میلسی اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔بلوچستان کے بالائی پہاڑی اور میدانی علاقے برفیلی ہواؤں کی لپیٹ میں آگئے، وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2 اعشاریہ 5، قلات میں منفی 3، دالبندین میں منفی ایک، ڑوب میں 2، پنجگور 3، سبی 4، اور گوادر میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا، کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہا، میاندم اور مرغزار کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوتی رہی شدید ترین برفباری سے کالام اتروڑ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ضلع غذر میں تین روز سے برفباری جاری ہے جس کے بعد باعث بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی بدستور بند رہے اور کئی دیہات میں خوراک، ادویات اور اشیائے خرد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ تک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے اور پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانولہ، لاہور ڈویژن، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، میرپور خاص اور ٹھٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے اور برفباری سے برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سسٹم ملک کے 90 فیصد علاقوں میں بارش اور برفباری لے کر آیا اور برف باری آئندہ آنے والے دنوں میں ڈیمز میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیگی۔محکمہ موسمیات کے بارش برسانے والا سسٹم شام تک سندھ سے نکل جائیگا اور 29 اور 30 جنوری کو ایک اور بارش کا سسٹم ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش نے فضا میں موجود آلودگی کم کردی، گندم کی کاشت کے دنوں میں بارش کا ہونا خوش آئند ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ