مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے تازہ واقعات میں نوجوانوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نابینا بنایا جا رہا ہے ، نیویارک ٹائمز

پیر 21 جنوری 2019 23:30

مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے تازہ واقعات میں نوجوانوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نابینا بنایا جا رہا ہے ، نیویارک ٹائمز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کے تازہ واقعات میں نوجوانوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نابینا بنایا جا رہا ہے اور سیاستدان اس پرانے تنازعہ کا منصفانہ حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یہ بات اخبار میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہی گئی۔ یہ آرٹیکل گرافک آرٹ کی بنیاد پر تحریر کیا گیا ہے جس میں کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک گرافک ناولسٹ ملک سجاج کی کاوش ہے۔

مضمون نویس نے سرینگر سے نئی دہلی جانے اور بعد ازاں بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وجہ سے مقبوضہ وادی میں واپسی کا احوال اس میں بیان کیا ہے کہ کس طریقہ سے کشمیریوں کو کسی نہ کسی طریقہ سے پریشان کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مضمون نویس کے مطابق 2016ء کے موسم بہار میں وہ سری لنکا سے روانہ ہوئے اور وہ نئی دہلی میں ایک ویب سائٹ کیلئے ایلسٹریٹر کے طور پر کام کرنا چاہتے تھے اور چند ماہ بعد ایک صبح چار بجے دہلی پولیس نے ان کے دروازے پر دستک دی اور ان سے دریافت کیا کہ کیا تم کشمیری ہو اور بعد ازاں پورے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور ان سے ایک نوجوان کے بارے میں سوالات کئے۔

بعد ازاں وہ مقبوضہ کشمیر واپس آ گئے جہاں وہ طویل جنگ کے باوجود اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے تھے اور نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی کئی گرافکس کے کیپشن میں انہوں نے کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا۔ مضمون نویس کے مطابق انہوں نے 18 سال کی ایک بچی حبا کو بھی سرینگر میں ایک ہسپتال کے بستر پر دیکھا اور اس کی والدہ نے انہیں بتایا کہ 23 نومبر کو بھارتی افواج نے شوپیاں ضلع کے ایک دیہات کا محاصرہ کر لیا اور وہاں جمع ہونے والے افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور مرچیں پھینکیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے اور حبا کے ساتھ گھر میں موجود تھیں۔ اس موقع پر اس نے اپنی حفاظت کیلئے بچوںکو وہاں سے نکالنا چاہا تو بھارتی فوجیوں نے ان پر پیلٹس فائر کئے، حبا کا چہرہ خون سے لت پت ہو گیا اور ڈاکٹروں کے مطابق پیلٹ اس کی آنکھوں کے اندر تک چلی گئی ہے جس سے متاثرہ آنکھ کی بینائی مکمل طور پر بھی جا سکتی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..