عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے پارلیمانی قانون سازی اور بلوں کی منظوری حزب اختلاف کے تعاون کی صورت میں ہوتی ہے ،

وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 22 جنوری 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افئیرز سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے پارلیمانی قانون سازی اور بلوں کی منظوری صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب حزب اختلاف حکومتی بنچوں کے ساتھ تعاون کرے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان میں اپوزیشن کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے عوامی فلاحی منصوبوں اور بلوں کی منظوری کے لیے مکمل تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر حزب اختلاف تعاون کرے تو حکومت عوامی مسائل پر قانون سازی کرنے کے لیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات گزشتہ دور حکومت میں درج کیے گئے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان دونوں جماعتوں کی قیادت کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ یا پاناما کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

ملک میں جاری احتساب کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید علی حیدر زیدی کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزادوخودمختار قومی ادارہ ہے جو حکومت کے ماتحت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اپنا کام موثر طریقے سے کر رہا ہے اور کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والے عناصر کے خلاف ملک بھر میں اپنی کارروائیاں آزادانہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے علاوہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے بھی اہم اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری  نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بارش کاسلسلہ وقفے وقفےسےجاری،شہری نقصان کی صورت ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا