اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خوف کا باعث نہیں ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکھٹی ہو رہی ہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 22 جنوری 2019 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لیے کسی خوف کا باعث نہیں کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اکھٹی ہو رہی ہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقربا پروری اور دیگر غلط پالیسیوں کے ذریعے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کو بھی تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے ملک سے کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دئیے اور کامیاب کرایا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزراعظم عمران خان ملکی معیشت کے استحکام اور ملک کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم فوجی عدالتوں میں مزید توسیع چاہتی ہے کیونکہ یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرے گی۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت زیادہ قربانیاں دیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی جس کی وجہ سے ملک بھر میں امن بحال ہوا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..