ایس ایچ او پھلروان کی درخواست ضمانت پر عدالت عالیہ نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا

جمعرات 24 جنوری 2019 12:23

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) منشیات فروشی اور مال مقدمہ میں خرد برد کے مقدمات میں ملوث ایس ایچ او پھلروان کی درخواست ضمانت پر عدالت عالیہ نے پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔زرائع کے مطابق تھانہ شاہپور نے چک نمبر50کے پولیس یونیفارم میں ملبوس تنویر علی کو گاڑی میں دس کلو گرام افیون بھکر سمگل کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس بیان پر گاڑی اور منشیات دینے کے الزام میں ملزم اور ایس ایچ او تھانہ پھلران ظفراقبال کے خلاف ایس ایچ او تھانہ شاہپور عظمت جوئیہ نے زیر دفعات 9C، 15Cنارکاٹکس ، 170، 171ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے ملزم کے بیان کی روشنی میں تھانہ پھلروان میں چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی منشیات کے مقدمہ میں تھانہ میں بند تھی اور اسے ایس ایچ او نے غیر قانونی طورپر اپنے استعمال میں رکھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر ایس ایچ او ظفراقبال کے خلاف 409ت پ ، 155C پولیس آرڈر 2002ء کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرولیا گیا۔ بعد ازاں تھانہ پھلروان میں درج ہونے والے مقدمہ کی تفتیش کے بعد مقدمہ اینٹی کرپشن کے سپر دکردیا گیا۔ پولیس حکام نے ایس ایچ او ظفراقبال کو معطل کرکے انکوائری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرگودھا سلطان محمود کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ سابق ایس ایچ او تھانہ پھلروان ظفراقبال نے ہائی کور ٹ لاہور سے ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تو عدالت عالیہ نے 24جنوری کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جبکہ سپیشل جج اینٹی کرپشن نے 29جنوری کو مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ