پولیس نے گھروں سے چوری میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 17:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پشاورپولیس نے تاتارا کی حدود میں گھروں سے چوری کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے سرقہ شدہ طلائی زیورات ،قیمتی کیمرہ، لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کر لی گئی ملزم کو مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ملزم سے اہم انکشافا ت کی توقع کی جار ہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مدعی محمد معاذ گل ولد میاں امتیا ز گل سکنہ کرک حال فیز 6 حیات آباد نے تھانہ تاتارا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ کسی کام کی غرض سے بمعہ اہل و اعیال شہر سے باہر گیا تھا جس کے دوران کسی نامعلوم ملزم نے اس کے گھر سے 10 تولہ طلائی زیورات ،35000 روپے نقد رقم،دو عدد کیمرے ،ایک لیپ ٹاپ اور ایک عد د موبائل فون چوری کرلئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے حیات آباد کے پوش علاقہ میں گھرسے چوری ہونے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد نجم الحسنین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرتے ہوئے مسروقہ اشیا برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ تاتارا شاہ جہان آفریدی جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے وقوعہ میں ملوث اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی جبکہ گزشتہ روز کامیاب کارروائی کی دوران ملزم رئیس خان ولد وارث خان سکنہ میروس گڑھی ورسک روڈ کوگرفتار کر لیا ملزم نے سرسری انٹاروگیشن کیدوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کاانکشاف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر اس کے قبضہ سے چوری شدہ 5 تولے طلائی زیورات ،ایک عدد کیمرہ اورایک عدد لیپ ٹاپ برآمد کر لی گئی ہے ملزم کومزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات