ہارون آباد: گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2019ء) ہارون آباد اور گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری ، بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارو ن آباد اور گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی ،شدید بارش کے باعث نواحی گائوں142سکس آر میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ سالہ کمسن بچہ زین علی ولد شہزاد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا ،مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر بچے کی نعش نکالی جبکہ انتظامیہ اطلاع کے باوجود موقع پر پہنچ نہ سکی ۔

Your Thoughts and Comments