سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بند لاکھڑا پاور ہائوس کو فی الفور چلایا جائے ،ملازمین کا احتجاج

ملازمین کی لاکھڑا پاور ہائوس آمد و روانگی کیلئے سفری سہولیت کی بحالی اور انہیں تنخواہیں ، طبّی و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں

پیر 18 فروری 2019 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بند لاکھڑا پاور ہائوس کو فی الفور چلایا جائے ، ادارے کی نجکاری کی کوششوں کا خاتمہ کیا جائے ، ملازمین کی لاکھڑا پاور ہائوس آمد و روانگی کیلئے سفری سہولیت کی بحالی اور انہیں تنخواہیں ، طبّی و دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔واپڈا ہائیڈرو یونین لاکھڑا پاور ہائوس کے ملازمین نے پریس کلب حیدرآباد پر مظاہرے کا اہتمام کیا جس میں یونین کے صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی، اعظم خان اور محمد حنیف خان نے بھی شرکت کی، اقبال احمد خان نے کہا کہ لاکھڑا پاور ہائوس کو گذشتہ کئی سالوں سے مستقل بند کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

جسکے باعث ملازمین سخت مسائل اور اضطراب کا شکار ہیں لاکھڑا پاور ہائوس پاکستان کا پہلا کوئلے پر چلنے والا پلانٹ تھا جو دیگر ذرائع کی نسبت سستی بجلی کی پیداوار کرتا تھا آج دنیا بھر میں کوئلے کے ذریعے سستی بجلی حاصل کی جارہی ہے جبکہ ہمارے اس سرکاری ادارے کو فنڈز کی عدم دستیابی کا جواز بناکر بند کرکے نجی طور پر مہنگی بجلی خرید کر ضرورت کو پورا کیا جارہا ہے ہمارے پرزور احتجاج پر حکومت کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس لاکھڑا پاور ہائوس میں ہوا جس میں پاور ہائوس کا چلانے کا فیصلہ کیا گیا مگر تا حال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا بلکہ حکومت اس کو نجکاری کی جانب لے جانے کی کوشش کررہی ہے جو اس ادارے کے ساتھ ذیادتی اور ملازمین کیساتھ ظلم کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ آج ملازمین اپنی تنخواہوں ، طبّی و رہائشی سہولتیں بچوں کے تعلیمی مسائل کے باعث سخت پریشان اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ستم بالائے ستم یہ کہ ملازمین کو حیدرآباد سے لاکھڑا پاور ہائوس لانے لیجانے کی سفری سہولت کا بھی خاتمہ کردیا گیا ہے جسکے باعث ملازمین کو آنے جانے کی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، پاور ہائوس کی کالونی میں رہائشی سہولیات بالخصوص بجلی بنانے والے ملازمین خود بجلی کو تبرک کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، خستہ سڑکیں اور مخدوش عمارتیں ادارے کی زبوں حالی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مظاہرے سے لاکھڑا پاور ہائوس کے زونل چیئرمین غلام رسول ڈیتھو اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..