کوئٹہ، 28فروری کوجمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یار میں ہونیوالی تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 23 فروری 2019 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین نے 28فروری کو ڈیرہ اللہ یار میں ہونیوالی تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے سلسلے میں جلسہ گاہ کے جگہ کا معائنہ کرکے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و سینیٹر مولانا فیض محمد،اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،رکن قومی اسمبلی مولوی کمال الدین،اراکین اسمبلی عبدالواحد صدیقی،مولوی نوراللہ، حاجی زابد علی ریکی ، نائب صوبائی امیر مولانا انوارالدین، حافظ ابراہیم لہڑی،سید جانان آغا ،عبداللہ جتک، مفتی غلام حیدر،مولوی امیر زمان سمیت دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات کے دورے موقع پر اجتماعات،کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان ،کراچی اور دیگر شہروں میں کامیاب تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کے بعد 28فروری کو ڈیرہ اللہ یار میں فقید المثال اور تاریخی ملین مارچ سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کرکے تاریخی اور ایمان افروز خطاب کرینگے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہاکہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں امن امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے موجودہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کی جانب گامزن کردیاہے ملک کی دفاع کیلئے علماء کرام ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں علماء کر ام اور دینی مدارس کے لاکھوں طلباء نے ملک کی حفاظت کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیے ہیں ملک کی حفاظت کیلئے اب بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ کرتاپور راہداری جیسے متنازعہ منصوبوں کے ذریعے قادیانیوں کو کھلی چوٹ دے رکھی ہے اسلام دشمن ایسے اقدامات جمعیت علماء اسلام ڈٹ کر مقابلہ کریگی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے الیکشن سے قبل جو پیشنگوئیاں کی تھی وہ تمام درست ثابت ہورہی ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے سر کا سایہ چھننے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ 28 فروری بمقام ڈیرہ اللہ یار میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت ملین مارچ تاریخ سازہوگا ہمارے ورکرز ہمارے ہتھیار ہیںہم جو جوش و جذبہ اپنے ورکرز میں دیکھ رہے ہیں اس سے اندازہ لگ رہا ہے کہ انشاء اللہ یہ ملین مارچ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہوگا لاکھوں لوگ ملین مارچ میں شرکت کرینگے بالخصوص یہ ملین مارچ قائد ملت اسلامیہ مولانافضل الرحمان کے حکم پر رکھا گیا انشاء اللہ العزیز لاکھوں کے تعداد میں انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر 28فروری کو ڈیرہ اللہ یار میں آمڈ آئیگا اور یہودی لابی کی سونامی کو بہاکر لے جائیگا۔

(جاری ہے)

جبکہ دالبندین کے جماعتی کارکنوں کی اصرار اور مرکزی جماعت کے فیصلے پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،صوبائی ناظم عمومی مولانا انوار الدین اور سید جانان آغا دالبندین روانہ ہو گئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..