ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سالانہ انتخابات

مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ غلام مصطفی آئندہ سال کے لئے صدر اورمحمد فیصل ملک سیکریٹری منتخب ہو گئے ، انتخابات میں فنانس سیکریٹری ،جوائنٹ سیکرٹری سمیت 4نشستوں پر خواتین امیدوار کامیاب ہوئیں

ہفتہ 23 فروری 2019 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات برائے سال 2019کے لئے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ غلام مصطفی آئندہ سال کے لئے صدر اور ون ٹو مقابلے کے بعدمحمد فیصل ملک سیکریٹری منتخب ہو گئے اس سال کے انتخابات میں فنانس سیکریٹری ،جوائنٹ سیکرٹری سمیت 4نشستوں پر خواتین امیدوار کامیاب ہوئیںہفتہ کے روز ہونے والے انتخابات میں 4460رجسٹرڈ مردوخواتین وکلاووٹروں میں سی2560 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاچیئر مین الیکشن بورڈوہائی کورٹ بار کے سابق صدر ظفر محمود مغل کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر 3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعدغلام مصطفی کندوال971آئندہ سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل طلعت محمود زیدی 921ووٹ لے کر دوسرے اورسعید یوسف خان 630ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ سیکریٹری کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے کے بعدمحمد فیصل ملک 1534ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل خاتون امیدوارتسلیم عباسی 866ووٹ حاصل کر سکیںاسی طرح سینئر نائب صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے میںسید حسنین کاظمی 1299ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے اورسید اجمل محمود شاہ 1210ووٹ حاصل کر سکے نائب صدر کی نشست پر راجہ منیر احمد 1287ووٹ لے کر پہلے اور ملک ریاض حسین موگلہ 1182ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر3امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد خاتون امیدوارفرزانہ عزیز1245ووٹ لے کرپہلے ، زاہد اقبال تنولی751 ووٹ لے کر دوسرے اورعلی اکبر چغتائی 429ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے الیکشن بورڈ کے مطابق مد مقابل امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے فنانس سیکریٹری کی نشست پر خاتون امیدوارنائلہ صدف ،ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر فائزہ سلیم ،ایڈیٹر کی نشست پر خضر محموداورلائبریری سیکریٹری کی نشست پر ملک عبدالقیوم خان جبکہ مجلس عاملہ کی 5میں سے 3نشستوں پرعظمت علی خٹک (اٹک)کے علاوہ ، عذرا پروین ،راجہ ہارون اصغر عباسی ،اور مشتاق احمد مہمند پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیںگزشتہ رات نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے علاوہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔

Browse Latest Weather News in Urdu