جیکب آباد: گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

سڑکیں پانی کا تالاب بن گئیں، فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2019ء)جیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، سڑکیں پانی کا تالاب بن گئیں، فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں جمعرات کے روز گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں جبکہ تیز بارش کے باعث کئی کچے گھروں کے منہدم ہونے کا خطرہ بتایا جاتا ہے، جیکب آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث فصلوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، دوسری جانب بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور پورے شہر کی بجلی بند کردی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments