رواں سال معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں ایک سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ

آئندہ ہفتے کے دوران پیر یا منگل کو تیسری بار راول ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان ہے ، محکمہ موسمیات

رواں سال معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں ایک سال کے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ2019ء)رواں سال معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں ایک سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا۔یکم جنوری سی5مارچ تک معمول سے ریکارڈ توڑ ہونے والی بارشوں سے ڈیموں میں ایک سال کے پانی کے استعمال کا ذخیرہ ہوگیا ، خطہ پوٹھوہار اور بارانی علاقوں میں گندم کی فصل پر بھی ریکارڈ مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد کو پانی سپلائی کرنے والے تینوں ڈیم راول ڈیم،سملی ڈیم اور خان پور ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1752ایکڑ فٹ ہے زائد پانی جمع ہونے سے ایک ہفتہ میں دوسری بار ڈیم کے سپل وے کھول دئیے گئے اوراضافی پانی نالہ کورنگ اور سواں میں ڈال دیا گیا ، آئندہ ہفتے کے دوران پیر یا منگل کو تیسری بار راول ڈیم کے سپل وے کھولے جانے کا بھی امکان ہے۔خان پور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت1980ایکڑ فٹ ہے جبکہ اس میں اب تک 1944ایکڑ فٹ پانی جمع ہوگیا، اس کا کیچمنٹ ایریا کم ہونے کے باعث ڈیم بھرنے کی رفتار سست ہے،ڈیڈ سطح پر پانی آنے پر خان پور ڈیم کے سپل وے بھی کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے نئی بارشوں سے خان پور ڈیم میں بھی پانی کی سطح خاصی بلند ہوجائیگی۔

Your Thoughts and Comments