W 23مارچ کے موقع پر تقسیم انعامات خصوصی تقریب

ٴڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے 32پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا غ*پولیس اہلکاروں کو خصوصی انعامات مجموعی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دئیے گئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود نے 23مارچ کے موقع پر تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب کے دوران 32پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔پولیس اہلکاروں کو خصوصی انعامات مجموعی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دئیے گئے ہیں۔فیلڈ ڈیوٹی میں ماہانہ پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں بعض پولیس اہلکاروں کو اعزازی ٹرافیاں بھی دی گئی ہیں۔

23مارچ 2019کو 79ویں یوم پاکستان کے موقع پر ڈی پی او آفس کوہاٹ میں تقسیم انعامات کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے مختلف تھانوں میں فیلڈ ڈیوٹی پر مامورپولیس کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں کے پولیس اہلکاروں میںمجموعی بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پراعزازی ٹرافیاں، نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کو یہ انعامات نیشنل ایکشن پلان کی بھر پور عملداری، پیشہ ورانہ پولیسنگ میں اچھی کارکردگی،محکمانہ قواعد و ضوابط کی بہترانداز میں پاسداری،انسداد جرائم وقیام امن میںنمایاں سبقت،بہترین ٹرن آئوٹ ،پولیس عمارات کی صفائی ،دستاویزی ریکارڈ کی درست طور پر تکمیل اور نئے پولیس ایکٹ 2017کے تحت فیلڈ میں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بہترین کردار ادا کرنے کے اعتراف میں دئیے گئے ہیں۔

تقسیم انعامات کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اس اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔فیلڈ ڈیوٹی میں عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کریں اور بدعنوانی کے ہر عنصر سے دور رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی خوف خدا کو سامنے رکھتے ہوئے وسیع ترمفاد عامہ کیلئے ادا کریں۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ قانون کے تقدس کو مقدم رکھتے ہوئے لوگوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ،ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کی داد رسی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک میں امن واستحکام کا قیام ممکن ہوا ہے اور پولیس کے ہررینک کے افسراور جوان کی انہیں قربانیوں کی وجہ سے عالمی برادری بھی پولیس فورس کی کارکردگی کی معترف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے حاصل کردہ اعزاز کو برقراررکھنے اور عالمی برادری میں قائم وقار کو مزید بلند کرنے کیلئے ہمیں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان آج کا یہ دن تجدید عہدو عزم کا دن ہے جو اس بات کا تقاضو کرتی ہے کہ ہمیں پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اتحاد واتفاق سے اس ملک کو خوشھال بناکر آگے لے جانا ہوگا۔تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے بہترین کاکردگی کے حامل پولیس جوانوں میں اعزازی ٹرافیاں،نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا