پی ٹی سی ایل اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے مابین گرین پاکستان کے لئے تعاون

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی ،حکومتِ پاکستان نے کلین گرین پاکستان موومنٹ سے تعاون کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں

منگل 26 مارچ 2019 18:16

پی ٹی سی ایل اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے مابین گرین پاکستان کے لئے تعاون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی ،حکومتِ پاکستان نے کلین گرین پاکستان موومنٹ سے تعاون کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ تعاون پاکستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں کم رقبے پر پھیلے جنگلات کے احاطے اور صفائی کے ناقص انتظامات جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مدد گار ہوگا۔

اس معاہدے کے تحت، پی ٹی سی ایل اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کا آئندہ پانچ سالوں میں پی ٹی سی ایل کی سائٹس پر 200,000 درختوں کی شجر کاری پر اتفاق کیاگیا۔ سید مظہر حسین ، چیف ہیومن ریسورس آفیسر ، پی ٹی سی ایل ، اور بابر حیات تاڑر ، ایڈیشنل سیکرٹری ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی ، نے معاہدے پر دستخط کئے ، جس کہ بعد پی ٹی سی ایل ہیڈ کواٹر میں پودے بھی لگائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ، ابتدائی مرحلے میں پی ٹی سی ایل ٹھوس کچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صفائی کی مہمات شروع کرے گا۔ ابتدائی طور کمپنی اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر میں ناقابلِ استعمال پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کاارادہ رکھتی ہے ، پی ٹی سی ایل اپنے ملازمین کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور ان کے کام کی صلاحیت کو بڑھانے اور بہتر ماحول کی فراہمی کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کرے گی۔

علاوہ ازیں، پی ٹی سی ایل عوام الناس کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن یونٹس بھی نصب کرے گی۔

اس موقع پر محترمہ زرتاج گل وزیر، وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی، نے کہا:”ہم کلین گرین پاکستان موومنٹ کے لئے پی ٹی سی ایل کے ساتھ تعاون پربہت خوش ہیں،اس کا مقصد ملک میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو کاغذ ی بلوں کے بجائے eBilling کا انتخاب کرنے کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی ہے، جو کہ اس مقصد کی جانب ایک درست قدم ہے۔ ایک قوم کے طور پر ہمیں آلودگی اور کم رقبے پر پھیلے جنگلات جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وز یر اعظم عمران خان کے کلین گرین پاکستان وژن کے تحت اس طرح کی شراکت داری ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر، راشد خان، پریزیڈنٹ اور سی ای او ، پی ٹی سی ایل ، نے کہا:”ایک قومی کمپنی ہونے کے ناطے، کلین گرین پاکستان موومنٹ کے ساتھ تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم ماحولیاتی تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور تربیت دینے کے سلسلے میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلیکے ساتھ تعاون پرخوش ہیں۔ ان اقدام کو فروغ دینے کے لئے، پاکستان بھر میں ہماری ٹیمیں شجر کاری مہمات کا بھی آغاز کریں گی ۔

ماضی میں بھی پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں ' رنگ دو ' کے نام سے مہم کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں بلوچستان میں 200,000 مینگرووکے پودوں کی شجر کاری کے لئےWWF کے ساتھ شراکت کی تھی۔ پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر کو WWF کی جانب سے گرین آفس کا درجہ بھی دیا گیا ہے ۔

حال ہی میں، کمپنی کی جانب سے اس بات کو بھی یقینی بنایا ہے کہ درختوں کے تحفظ اور کم سے کم کاغذی استعمال کے لیے صارفین کو پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ، Touch App اور ہیلپ لائین 1218 جیسی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ eBilling کا انتخاب کر سکیں ۔ پی ٹی سی ایل ماحولیاتی تحفط اورسر سبز پاکستان کے لئے کے لیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی عللاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

موسم کی صورتحال اور پی ڈی ایم اے و ضلعی انتظامیہ کے امدادی سرگرمیاں

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو ..

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کی پنجاب میں داخل ہونے کی پیشگوئی

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ

بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ