کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشیں موسم خوشگوار ہو گیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشیں موسم خوشگوار ہو گیا۔ زمینداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت پشین، چمن، مسلم باغ، سبی ، مستونگ ، جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار زمینداروں اور کسانوں نے باران رحمت پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے شکرانے کے نفل ادا کئے۔ بارش سے بچے اور خواتین نے خوشی سے نہال ہو کر نیشنل پارک ہزار گنجی، ہنہ اوڑک، ہنہ جھیل اوردیگر مقامات کا رخ کرکے موسم کو خوب انجوائے کیا اور منچلے نوجوانوں نے خوشگوار موسم اور بارش کا مزہ لینے کے لئے سڑکوں پر نکل کر موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

Your Thoughts and Comments