تین ملزمان کے عدالتی مفرور ہونے پر ضامنوںکو بھاری جرمانے عائد

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) فحاشی کے اڈے سے گرفتار خاتون سمیت تین ملزمان کے عدالتی مفرور ہونے پران کے کرایہ کے ضامنوںکو بھاری جرمانے عائد کردیئے گئے۔ ایڈیشنل سیشن جج vi ڈیرہ نے فحاشی کی اڈہ پر چھاپے کے دوران گرفتار خاتون سمیت تین ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے بعد ان کے مفرور ہونے پر ضامنوں کے خلاف 514 کی کاروائی کرتے ہوئے انہیں فی کس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ۔

استغاثہ کے مطابق صدر پولیس نے اطلاع پر سال 2016 کے دوران علاقہ ہمت میںآدم خان مروت کے مکان میں قائم فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر وہاں موجود فحاشی کا اڈہ چلانے والے بدنام زمانہ رقیازولدعلی پوربنوچی سکنہ بنوں‘سلیم ولدامین‘شکیل ولدلطیف‘ذوہیب علی ولدمحمدحسین‘فائزہ زوجہ ارسلان‘ثناء زوجہ اکبرعلی‘صائمہ زوجہ سلیم سکنائے لاہور‘فیض احمدولدنورمحمدسکنہ شیخوپورہ‘محمد علی ولدفیض اللہ مروت سکنہ لکی مروت اورفرحت زوجہ شکیل سکنہ بستی سیداںشریف کو شرمناک حالت میںگرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع سے تین بوتلیںشراب اورایک پستول نائن ایم ایم اور پانچ کارتوس نائن ایم ایم برآمدکرلئے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف 371-371B/15AA/ ت پ اور 3 آرٹیکل مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان عدالت سے ضمانت پر رہائی پانے کے بعدمفرور ہوگئے اور مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک ملزم محمد علی کے علاوہ کوئی ملزم عدالت میں مقدمہ کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت کے موقع پر تین ملزمان رقیاز ،زوہیب علی اور خاتون فائزہ بی بی کے ضامنوں ممتاز خان ،برکت اللہ اور خدابخش کے خلاف زیر دفعہ 514 کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں فی کس دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 512کی کاروائی کرکے انہیں مفرور قرار دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔واضح رہے کہ ضلع کچہری ڈیرہ میں ضمانت کے لئے کرایہ پر ضامن پندرہ سے تیس ہزار روپے میں باآسانی سے دستیاب ہوتے ہیں جوکہ عدالت کو گمراہ کر نے میں کامیاب ہوکر انجان ملزمان سے بھاری رقوم کے عوض ان کے ضامن بن جاتے ہیں اور بعدازاں ملزمان کے مفرور ہونے پر عدالت اور استغاثہ کے لئے مشکلات کا سبب بن جاتے ہیں ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی