ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو نے لگا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈیرہ شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں اور کباڑخانوں میں جلائے جانے والے ٹائر تاریں اور فلٹر وغیرہ سے شہر میں فضائی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے سینٹری ورکر آگ لگا کر گندگی کو تلف کرنے لگے جس سے بلدیہ کے ملازمین کو کام کرنے میں ریلیف مل رہا ہے اور ٹریکٹر ٹرالیوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کرنا پڑ رہی اور ڈیزل کے پیسے بھی بچ رہے ہیں۔

تاہم کوڑا جلانے سے فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے مذکورہ بالا جگہوں سے ہر روز سینکڑوں بچے اس گندگی کے ڈھیروں پر سے گزر کرسکولوں میں جانے اور واپس آنے پر مجبور ہیں آگ جلانے کے بعد نہ صرف یہاں سے گزرنے والے خواتین و حضرات، بچوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہے بلکہ گردونواح کے رہائشی کوڑے کے مستقل ڈھیر وں سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوڑا جلانے سے پیدا ہونے والے تعفن نے بھی شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے متعدد دیگر جگہوں پر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو آگ لگا کر کم کرنے کے انوکھے طریقوں سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ نیز کباڑ خانوں میں بھی ٹائروں اور فلٹر زکو جلا کر لوہے کی تاریں حاصل کرنے کیلئے جو آگ لگائی جارہی ہے فضائی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات