ملتان، طلباء و طالبات نے ہی ملک کی باگ دوڑسنبھال کراسے بلندیوں پرلے جاناہے،محمدندیم قریشی

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

ملتان ۔19اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات پاکستان کا خوبصورت چہرہ ہیں اور انہوں نے ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر اسے بلندیوں پر لے جانا ہے ، وطن عزیز کا ہر فرد ملکی بہتری کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام کریں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں ، پر امید لوگوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ ہوتا ہے۔

آزمائشیں اور مشکلات ان کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کامرس کالج نزد سٹیٹ بنک ملتان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنرپنجاب پروفیسر چوہدری جہانگیر احمد، پروفیسر حیدر رضا گردیزی ، پروفیسر قاضی محمد خالد ، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

محمدندیم قریشی نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات مبارکباد کے مستحق ہیں یہی ہمارے ملک کا خوبصورت چہرہ ہیں ، ہمیں ذاتی ترجیحات کوچھوڑ کر تعلیم کو عام کرنا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ پر امید ہیں اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے سٹیٹس کو کا خاتمہ کیا ۔ طلباء ان کی معاونت کے لئے آگے آئیں ، ہمارا راستہ کٹھن ضرور ہے مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے ، ہماری دھرتی نعمت ہے ا سکی بہتری و ترقی کیلئے ہر کوئی اپنا حصہ شیئر کرے ۔ کالج مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائوں گا۔ڈی پی آئی کالجز پنجاب پروفیسر چوہدری جہانگیر نے کہا کہ تعلیم کا مقصد علم دینا نہیں علم کے ساتھ ساتھ انسان کی تربیت کرنا بھی ہے ۔

نظم و ضبط توڑنے سے مفید معاشرہ نہیں بنتا ،طلباء اچھی اقدار کے فروغ کے لئے آگے آئیں ۔ کالج عمارت کی فزیبلٹی رپورٹ ارسال کی جائے اس سلسلہ میں رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ڈائریکٹر کالجز ملتان پروفیسر حیدر رضا گردیزی نے کہا کہ طلباء معاشرے میں اچھی روایات کو عام کریں جن کی آج ہمیں ضرورت ہے ۔ کالج کے دیرینہ مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے جلد پیش رفت بارے آگاہ کریں گے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر قاضی محمد خالد نے کہا کہ ہمارے اسلاف کی اقدار ہمارا اثاثہ ہیں، طلباء ان کے احیاء کے لئے میدان عمل میں آئیں پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر اے ڈی انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات تعلیمی معیار کے ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ادارے کا نام روشن کررہے ہیں جن پر ہمیں فخر ہے ۔ ادارہ ہر فیلڈ میں آگے رہنے کو اپنی روایت برقرار رکھے گا۔تقریب سے پروفیسر محمد اعظم ، پروفیسر دائود، پروفیسر سیلم بلوچ، پروفیسر کوثر، افتخار الحسن ،پروفیسر مزمل ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں میڈلز ، شیلڈ ز اور سرٹیفیکٹس بھی بھی تقسیم کئے گئے ۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان