ٹ*لاہوریوں کو جانوروں کی باقیات سے نکلا تیل کھلانے کی بڑی کوشش ناکام

ٓڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ویجیلنس کا بڑا آپریشن،8360 لیٹر باقیات سے نکلا تیل پکڑلیا gملزم موقع سے گرفتار، مقدمہ درج،مضر صحت تیل ہوٹلوں اور نمکو فیکٹریوں کو سپلائی کیا جانا تھا،باقیات سے نکلے ناقص تیل کے استعمال سے متعدد موذی امراض لاحق ہوتے ہیں : ڈی جی فوڈ اتھارٹی ًحکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کو ملاوٹ مافیا کے لیے نوگو ایریا بنائیں گے : کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:00

ف لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سر براہی میں ویجیلینس سیل نے شہر لاہور میں صحت دشمن عناصر کی چالاکی ناکام بنا دی ہے۔8360 لیٹر مضر صحت تیل برآمد کرتے ہوئے ملزم موقع سے گرفتار اورمقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارتی نے لاہوریوں کو جانوروں کی باقیات سے نکلا تیل کھلانے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ویجیلنس ٹیم نے بڑا آپریشن کرتے ہوئے 8360 لیٹر باقیات سے نکلا تیل پکڑلیا۔ویجیلینس ٹیموں نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر بند روڈ پر ناکہ لگا کر کارروائی کی۔اطلاعات کے مطابق گاڑی نمبری ایل ای ایس 177 میں تیل کے ڈرم چھپا کے لائے جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ملزم عبدالحمید کمبوہ کو پکڑ کر تھانہ مسلم ٹاون میں مقدمہ درج کروا دیا جبکہ موقع سے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

اس بارے میںڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ باقیات سے نکلا تیل ہوٹلوں اور نمکو فیکٹریوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ باقیات سے نکلے ناقص تیل کے استعمال سے متعدد موذی امراض لاحق ہوتے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت باقیات سے نکلا تیل صرف بائیو ڈیزل میں استعمال ہو سکتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے کو ملاوٹ مافیا کے لیے نوگو ایریا بنائیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..