تمام ماہر امراض ڈاکٹر اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی کال پر فورا ہسپتال پہنچیں کیونکہ حکومت پنجاب آپ کو آپ کی خدمات کے لیے علیحدہ الاوٴنس فراہم کرتی ہے

پیر 22 اپریل 2019 18:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) تمام ماہر امراض ڈاکٹر اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے کسی بھی ایمرجنسی کال پر فورا ہسپتال پہنچیں کیونکہ حکومت پنجاب آپ کو آپ کی خدمات کے لیے علیحدہ الاوٴنس فراہم کرتی ہے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے کے موقع پر او پی ڈی بلاک اور گائنی وارڈ اور دیگر جگہوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، انہوں نے کہا ہے کہ اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کی شکایات سنیں، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ خاتون مریضہ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور نے سینئر ڈاکٹر کو شکایت کا موقع نہ دینے کی ہدایت دی اور خاتون کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ایک دفع پھر سے محکمہ صحت نے پنجاب رینکنگ میں ٹاپ کیا ہے اور انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو مبارکباد بھی دی۔

بعد ازاں انہوں نے شیلٹر ہوم کے ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم سول اسپتال میں پہلے شیلٹر ہوم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جا رہا ہے ۔ سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کے قیام کے لئے سرکاری افسران، مخیر حضرات، ہسپتال انظامیہ اور محکمہ بلڈنگ جہلم ترقیاتی کام مونیٹر کر رہے ہیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..