حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو کم قیمت پر معیاری اشیاء خردنی کی فراہمی کے لیے چھ رمضان بازار لگائے جائیں گے

پیر 22 اپریل 2019 18:52

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہاہے کہ ضلع جہلم کی چار تحصیلوں میں ماہ رمضان میں چھ رمضان بازار لگائے جائیں گے جن میں صارفین کو تمام اشیائے خودونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اور اشیاء کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رمضان بازاروں کی آن لائن مانیٹرنگ پنجاب لیول میں کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء خرد و نوش پر خصوصی سبسڈی دی جائیگی اور ہر رمضان بازار میں گرم موسم کے پیش نظر پنکھے اور ائر کولر فراہم کئے جائیں گے تاکہ صارفین پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کے ہمراہ رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ مشین محلہ نمبر 2، اکرم شہید پارک،جی ٹی روڈ دینہ ، بوہار چوک سوہاوہ، ٹی ایم اے آفس کے سامنے کھیوڑا اور مین بازار پنڈ داتانخان میں رمضان بازار لگائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کے رمضان بازار آخری روزے تک لگے رہیں گے اور جہلم کے عوام کو کم قیمتوں پر معیاری اشیا ء کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ زائد قیمت وصول کرنے والوں اورذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کسی کے ساتھ نرم رویہ نہیں اپنایا جائے گا۔

ڈپٹی سیف انور جپہ نے تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ اپنی اپنی تحصیل میں لگنے والے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کروں گا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے ہر رمضان بازار میں تازہ سبزیوں اور گوشت کے سٹالز لگائے جائیں گے اور اعلی معیار کی سبزی اور فروٹ ارزاں نرخو ں پر فراہم کی جائیگی۔ ضلع بھر میں مخیر حضرات کے ساتھ مل کر مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..