پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو جلدمکمل کیا جائے، فنڈزمہیا کرینگے،عثمان بزدار

نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیرنئی عمارت کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کو جلد سے جلدمکمل کیا جائے ۔

پنجاب حکومت اس منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پرفنڈزمہیا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار ہے کیونکہ سابق دور میں عمارت کی تعمیر کے منصوبے کیلئے فنڈز مختص نہیں کیے گئے۔انہوںنے کہا کہ نئی عمارت کی تعمیر کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے ایم پی ایز ہوسٹلز کی تعمیر کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔

سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں حائل رکاوٹوں پر فوکس کر کے تیزی سے آگے بڑھا جائے ۔انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ نئی عمارت کی تعمیر کا کام رواں برس مکمل ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب اورسپیکرپنجاب اسمبلی کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ نئے ایم پی ایز ہوسٹلز کے منصوبے کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیرالدین، آصف نکئی،سیکرٹری پنجاب اسمبلی اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

پنجاب میں آندھی جھکڑ چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ،الرٹ جاری

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان