پانچ سال سے کم عمرایک کروڑبانوے لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

حملہ آوروں کی تمام ترسازشوں کوناکام بناکرانسدادپولیو مہم کوجاری رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوسلام پیش کرتے ہیں

جمعہ 26 اپریل 2019 01:10

لاہور۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبہ بھرمیں جاری انسدادپولیومہم کے حوالہ سے اعدادوشمارجاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال سے کم عمرایک کروڑبانوے لاکھ سے زائدبچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے ہیں۔انسداد پولیومہم کے دوران اڑتالیس ہزارسے زائدٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہدف پوراکرنے کیلئے کیچ اپ پلان کے تحت پولیوسے بچاوکے قطرے پلانے کاسلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا انسداد پولیومہم کے دوران بین الاقوامی معیارکی ویکسین استعمال کی گئی۔حملہ آوروں کی تمام ترسازشوں کوناکام بناکرانسدادپولیو مہم کوجاری رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرزکوسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کوکامیاب بنانے میں والدین کاکردارانتہائی اہم ہے۔ والدین اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکرانسدادپولیومہم کوکامیاب بنائیں۔

Browse Latest Weather News in Urdu