نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ رِسک مینجمنٹ فنڈ اور ہلال احمر پاکستان کے مابین آزاد کشمیر میں مقامی سطح پر آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری، سماجی بے داری، سماجی ترقی اور بنیادی سہولیات کی کمیونٹی لیول پر فراہمی کیلئے معاہدہ

بدھ 15 مئی 2019 16:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ رِسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) اور ہلال احمر پاکستان کے مابین آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میںمقامی سطح پر آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری، سماجی بے داری، سماجی ترقی اور بنیادی سہولیات کی کمیونٹی لیول پر فراہمی کیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان جناب خالد بن مجید اور این ڈی آر ایم ایف کے خرم خالق خان نے این ڈی آرایم ایف کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) ندیم احمد کی موجودگی میں تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

معاہدہ کی رُو سے جہاں آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں روزگار کے مواقع پید ہوںگے۔ وہاں پانی کے ذخیرے، پانی کی فراہمی، زمینی کٹاؤ کو روکنے، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مسائل سے متعلق آگاہی مہم، چیک ڈیموں اور پیدل راستوں کی پختہ تعمیر، شجرکاری، بنیادی مراکزصحت اور پرائمری سکولوں کی فعالیت و دیکھ بھال جیسے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل خالد بن مجید نے چارج سنبھالتے ہی اِس معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جانفشانی سے کام کیا تاکہ آزاد کشمیر کے علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اِس معاہدہ پر دستخط کی تقریب این ڈی آر ایم ایف سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اِس موقع پر خالد بن مجید کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام جدید دور میں بھی سہولتوں سے محروم ہیں۔ ہلال ِ احمر کے پلیٹ فار م سے پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے معیار ِ زندگی میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہنے ، گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ..