ایران سے طوفان کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ،

طوفانی بارش اور ڑالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی

جمعرات 16 مئی 2019 14:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) ایران سے طوفان کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث طوفانی بارش اور ڑالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار، چمن اور دکی سمیت شمال اور مغربی بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے، مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڑوب میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، قلات میں 6، بارکھان میں 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ادھر لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم اور پشاور میں بھی رات گئے بارش ہوئی جس کے بعد موسم سہانا ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور صوبے میں بارش کے باعث مختلف شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu