دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مقدمہ واپس لینے کیلئے مصالحت ہوگئی

جمعرات 23 مئی 2019 00:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد قیصر علی میں مقدمہ واپس لینے کیلئے مصالحت ہوگئی ہے اور نشوا کے والد قیصر علی نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضامندی ظاہرکردی ہے ،قیصر علی نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ سے صلح کچھ شرائط پرکی گئی ہے شرائط میں شامل ہے کہ درالصحت میں بچوں کے وارڈ کو نشوا کا نام دیا جائے گا، نشوا کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا جائے اور سالانہ 50 لاکھ روپے ٹرسٹ کو دیئے جائیں گے،اس سلسلے میں تھانے میں بیان بھی جمع کروادیا گیا ہے، دارالصحت انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے جس کی خلاف ورزی پر دوبارہ کیس کھلوانے کا حق رکھتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نشوا کے والد قیصر علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے صلح کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ سے صلح کچھ شرائط پرکی گئی ہے، اسپتال کی انتظامیہ درالصحت میں بچوں کے وارڈ کو نشوا کا نام دے گی جبکہ نشوا کے نام سے ٹرسٹ قائم کیا جائے اور سالانہ 50 لاکھ روپے ٹرسٹ کو دیئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوا ہے کہ اسپتال نشوا ٹرسٹ کی سفارش پر اپنے کالج میں سالانہ ایک بچے کو اسکالر شپ بھی فراہم کرے گا۔

نشوا کے والد نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو نااہل قرار دیا اور کہا کہ گرفتار افراد کے اہلخانہ بار بار معافی کی درخواست کرتے تھے اور اسی لئے اللہ کے نام پر انہیں معاف کیا ہے۔واضع رہے کہ 9 ماہ کی نشویٰ کو 6 اپریل کو گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں غلط انجکشن لگنے سے وہ دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔غلط انجکشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بچی کو 13 اپریل کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 22 اپریل کو اس کا انتقال ہوگیا تھا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات کی جانب سے ممکنہ برسات کی پیش گوئی کے بعد لیاقت آباد ٹاؤن میں ایمرجنسی نافذ

ملک کے بیشتر مقامات پر  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملتان اور مضافات میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ،تربت ودیگر علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارشیں ..

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب میں (کل )سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور ژالہ باری کا   امکان

پنجاب کے اکثر علاقوں میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

پنجاب میں  کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی ..

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے مایوس کن خبر

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی

برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی